اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے شدید جھٹکے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Earthquake
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 اسلام آباد کے علاوہ پشاور، مردان، چترال، سوات، مینگورہ، صوابی، یارحسین، یعقوبی، سوڈھیر اور تحصیل رزڑ کے اکثر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےجس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیااور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 زلزلے کے باعث اب تک  کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں زلزلے نے بڑی تباہی مچائی تھی جس سے 37 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts