وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن سے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی ہے۔
عمران خان نے لاکھوں غریبوں کے گھر مسمارکردئیے۔ قادر پٹیل
ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں پشاور، صوابی، مردان، دیر، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، ہری پور، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان اور اٹک بھی شامل ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز اپر دیر میں 36 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔ زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے شہروں میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رواں ماہ کے آغاز میں زلزلے کے جھٹکے پشاور، ضلع سوات، شمالی وزیرستان اور اسلام آباد میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے علاقے ہندوکش میں بھی محسوس کیے گئے۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا علاقہ تھا۔پاکستان کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 187 کلومیٹر تھی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔