تحفظِ ماحولیات، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور آج منایا جائے گا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

جنیوا: پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحفظِ ماحولیات کیلئے ارتھ آور آج منایا جائے گا جس کے تحت بیدارئ شعور اور آگہی کے فروغ کیلئے عوام سے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ آج رات 8 بجے 1 گھنٹے کیلئے تمام لائٹس بند کردی جائیں۔ ارتھ آور کے تحت بڑے پیمانے پر ماحولیاتی ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں پہلی دفعہ باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں

جنرل سیکریٹری اقوامِ متحدہ نے کہا کہ کلائمٹ ایکشن کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دنیا بھر کے تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں جہاں بھی ہوں اپنے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے ایک گھنٹے کیلئے روشنیاں بجھا دیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور اقوامِ متحدہ کے تحت ہر سال مارچ کے آخری ہفتے کی شب کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام کو ماحول پر آلودگی سمیت دیگر عوامل کے منفی اثرات پر غور و فکر کی دعوت دینا ہے۔

تحفظِ ماحولیات کیلئے ارتھ آور منانے کیلئے دنیا بھر میں 1 گھنٹے کیلئے غیر ضروری روشنیاں اور الیکٹرانکس آلات بند کرکے عوام کی بڑی تعداد کاربن کا اخراج کم کرسکتی ہے۔ پائیدار مستقبل کیلئے اپنا حصہ ڈالا جاسکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ ارتھ آور توانائی کے تحفظ کی اہمیت کا اجاگر کرتا اور لوگوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں توانائی کے حصؤل کے مؤثر طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس سے ماحولیات پر مرتب منفی اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 

Related Posts