لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ریسلنگ کے سپر اسٹار راک نے کہا ہے کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے شوبز انڈسٹری کے مواقع میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار ڈوائن جانسن (دی راک) کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے رجحان پر خوشی کا اظہار نہ کرنا ناممکن ہے۔ فنونِ لطیف، تفریح اور کاروبار سمیت دیگر شعبہ جات میں جس بھی سطح کی بات کی جائے، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی تیزی پرجوش کردیتی ہے۔
شہریار منور ماہرہ کے ساتھ نئی مختصر فلم بنائینگے
ریسلر سے اداکاری تک کا سفر طے کرنے والے 49 سالہ راک نے کہا کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے ہم ناظرین تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اس کا تعلق ہالی ووڈ، تفریح کے کاروبار اور ٹیکنالوجی سے ہے اور اگر آپ زیادہ مغرور نہیں تو اپنے رویے میں لچک لانا ہوگی۔
مستقبل میں ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر کام کرنے کے حوالے سے ڈوائن جانسن نے کہا کہ میں زیادہ سے زیادہ ناظرین و سامعین تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ اگر آپ کو تھیٹر جانے میں آسانی ہے تو میری فلم تھیٹر پر ریلیز ہوگی لیکن اگر مشکل ہے تو یہ بھی بہت اچھا ہے۔
متعدد ہالی ووڈ فلمز میں اداکاری کرکے نام پیدا کرنے والے دی راک کا کہنا تھا کہ میرے پاس اسٹریمنگ پلیٹ فارم کیلئے بھی فلم ہے اور ہم اسے بھی پیش کرنے والے ہیں۔ اداکاری اور گلوکاری سمیت تخلیقی عمل میں شامل ہر فرد کیلئے اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایک بڑا موقع ہے۔