لاک ڈاؤن کے دوران کنٹینر میں چھپ کر جانیوالے 46 افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن کے دوران کنٹینر میں چھپ کر جانیوالے 46 افراد گرفتار
لاک ڈاؤن کے دوران کنٹینر میں چھپ کر جانیوالے 46 افراد گرفتار

جامشورو:لاک ڈاؤن کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کی آڑ میں دیگر شہروں کو جانے والے 46 افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کنٹینر میں 46 افراد سوار تھے جو چوری چھپے کراچی سے بنوں جا رہے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد مزدور پیشہ ہیں جو لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہونے کے بعد اپنے گھروں کو جانے کی کوشش کررہے تھے۔

مزدوروں نے بتایا کہ وہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث گڈز کنٹینر میں چھپ کر جانے پر مجبور تھے۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق جس وقت کنٹینر کو چیک کیا تو چار افراد کی حالت غیرہوچکی تھی، سکھر تک پہنچنے میں انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا۔

پولیس کے مطابق کنٹینر کے مالک، کلینر اور ڈرائیور سمیت تمام افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف 144کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Related Posts