بیروت: دوران پرواز لبنان میں ایک پائلٹ نے لڑکی جوکہ جہاز میں سفر کررہی تھی، اُسے پرپروپوز کردیا اور شادی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
لبنان میں اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی، لبنانی ایئر لائن کے پائلٹ نے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد سپیکر پر ایک خاتون مسافر کو ان کے سیٹ نمبر سے مخاطب کیا اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔
مفاجأة “كابتن” لبناني.. تقدّم بطلب الزواج من حبيبته على متن طائرة الميدل ايست!*
— مصدر مسؤول (@fouadkhreiss) July 11, 2023
پائلٹ کاک پٹ سے اٹھ کر خاتون مسافر کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ مجھے آج سے محبت ہے کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟ خاتون مسافر پہلے تو گھبرا گئیں اور پھر سنبھل کر کہا کہ جی، میں آپ کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہوں گی۔
طیارے میں موجود مسافروں کی موجودگی میں خاتون کو پائلٹ نے انگوٹھی پہنائی۔ اس موقع پر مسافروں نے تالیاں بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور دونوں کو خوشگوار زندگی کی دعا دی۔
مزید پڑھیں:لڑکے کو سیلابی پانی میں ڈوبنے کی ایکٹنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
جہاز میں بیٹھے ہوئے ایک مسافر نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، تاہم صارفین کی جانب سے اس معاملے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔