ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ انھیں ’کیسی تیری خود غرضی‘ جیسے ڈرامے دیکھنا پسند نہیں ہیں۔
اداکارہ درفشاں سلیم نے ڈرامہ سیریل کیسی تیری خودغرضی میں مہک کا کردار کیا تھا جوکہ ایک ایسے شخص کی محبت میں مبتلا ہوجاتی ہے جو اس پر تشدد کرتا ہے اور اسے اغوا کرتا ہے۔
اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے نہ تو کیسی تیری خود غرضی جیسے ڈراموں میں کام کرنا پسند ہے اور نہ ہی میں ایسے ڈرامے دیکھنا پسند کرتی ہوں۔
کورین اداکار سونگ جونگ کی نے کیٹی لوئس کیساتھ شادی کی تصدیق کردی
درفشاں سلیم نے کہا کہ مجھے جب اس ڈرامے کی آفر ہوئی تو میں نے مہک بن کر اسکرپٹ کو پڑھا اور چونکہ ناظرین اس قسم کے ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے میں نے اس ڈرامے میں کام کرنے کیلئے ہاں کری۔
ڈرامہ سیریل کیسی تیری خودغرضی کو عبداللہ سیجا نے آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا تھا، ڈرامے میں لیلی واسطی، شہود علوی، حماد شعیب اور زینب قیوم کے ساتھ دور فشان سلیم، دانش تیمور، نعمان اعجاز، اور عتیقہ اوڈھو اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر 11 مئی 2022 سے شروع ہوا اور 14 دسمبر 2022 کو ختم ہوا۔