ٹیم کیلئے صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں، پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی    ٹیم کیلئے صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں، پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں۔

چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو دوام بخشنے کے لئے گراس روٹ پر کام کرنا ضروری ہوگا، خواہش ہے کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بہترین تربیت فراہم کی جائے، ملک کی بقا اور ترقی کے لیے سخت اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پشاور واقعے پر بہت افسوس ہوا، آج اور کل کا دن قوم پر بھاری گزرا، لسبیلہ، کوہاٹ، اور پشاور کے واقعات افسوسناک ہیں، پاکستان میں کامیابی کا دور آنا چاہیے، مستقبل کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نواک جوکو وچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 8 سے قبل کوئٹہ میں نمائشی میچ کا انعقاد خوش آئند ہے، کامیابی سے مثبت پیغام جائے گا، پاکستان ٹیم کی آن لائن کوچنگ بات سمجھ سے باہر ہے، صرف غیر ملکی کوچ ہی کیوں ضروری ہے، پاکستان میں بھی قابل اور اہل لوگ ہیں، پاکستان کی ٹیم میں تگڑے گروپ کا وجود نہیں دیکھا، ہر کپتان کی ذاتی پسند اور ناپسند ہوتی ہے، میرے دور میں بھی ذاتی پسند اور ناپسند ہوتی تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری بہت اہم ہوتی ہے، پشاور زلمی سے دور نہیں ہوا تھا ہر ایک کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کو آل راؤنڈرزکی ضرورت ہے،پاکستان کو اچھے فاسٹ بولر مل رہے ہیں،بلوچستان کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، نمائشی میچ کو کامیاب بنانے کے لیے کورکمانڈر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشیں قابل قدر ہیں، اللہ اس ملک پر رحم کرے، یہ ملک بڑی قربانیوں سے بنا ہے،اب ترقی کا وقت ہے، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو ذمہ داروں کو کام کرنا ہوگا، ہمیں کرکٹ میں سے سیاست کو الگ کرنا ہوگا، ملک کو آگے بڑھنے کےلیے ہر ادارے کو مضبوط فیصلے لینے ہونگے۔