بجلی، گیس اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی، گیس، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
بجلی، گیس، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

راولپنڈی: بجلی، گیس اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

نان بھائی ایسوسی ایشن نے 28 تاریخ تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی تو مجبوراََ روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردینگے۔

انہوں نے کہا کہ براؤن آٹے کی پتیری روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر20 روپے کرنے جا رہے ہیں،فائن آٹے کی خمیری روٹی 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کی ہوگی، تل والے نان کی قیمت 30 روپے، جبکہ تندوری پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت 40 سے 50 روپے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 239 روپے ہوگئی

نان بھائی ایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ شہر میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 600 روپے اور 20 کلو آٹے تھیلہ 1300 روپے میں دستیاب ہے جس کی وجہ سے ہم قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں۔

 

Related Posts