سندھ میں سیلابی صورتحال، شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں سیلابی صورتحال، شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ
سندھ میں سیلابی صورتحال، شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ

صوبۂ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، صوبہ بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ اوقاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عرس کے موقع پر درگاہِ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ پر صرف چادر چڑھائی جائے گی۔

محکمۂ اوقاف کے ذرائع کے مطابق شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا سہ روزہ عرس اگلے ہفتے سے شروع ہونا تھا، تاہم اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ کے عظیم بزرگ و صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کا سالانہ 3 روزہ عرس بھٹ شاہ میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔

واضح رہے سیلاب سے سب سے زیادہ اموات صوبہ سندھ میں ہوئیں ہیں، جس کی تعداد 522 ہے جبکہ 8421 لوگ زخمی ہیں۔

Related Posts