شدید دھندکے باعث مختلف موٹر ویز متعدد مقامات پر بند کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شدید دھندکے باعث مختلف موٹر ویز متعدد مقامات پر بند کردی گئیں
شدید دھندکے باعث مختلف موٹر ویز متعدد مقامات پر بند کردی گئیں

لاہور: پنجاب ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آگیا، دھند میں شدت آنے کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک جبکہ لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹر وے عمران احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، اگر سفر کرنا ضروری ہو تو سڑک پر چلتے ہوئے گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

علاوہ ازیں سوات ایکسپریس وے بھی کرنل شیر خان تا اسماعیلہ تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی سندھ کا صوبے میں بدترین مہنگائی، بد انتظامی پر اظہار تشویش

انہوں نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنے کے علاوہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

Related Posts