ایکسپو2020 کے شاندار انتظامات، وزیر خارجہ کی یو اے ای کے ہم منصب کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایکسپو2020 کے شاندار انتظامات، وزیر خارجہ کی یو اے کے ہم منصب کو مبارکباد
ایکسپو2020 کے شاندار انتظامات، وزیر خارجہ کی یو اے کے ہم منصب کو مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تمام شعبوں میں تعاون مستحکم بنانے اور متعدد کثیر جہتی فورموں پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان آج ٹیلیفون پر ہونیوالی بات چیت میں کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایکسپو2020 کیلئے شاندار انتظامات کرنے پر اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ بڑی نمائش کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

دونوں وزرا نے دوطرفہ معاملات اور افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی مسائل کے بارے میں قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر کل تاجکستان روانہ ہوں گے

Related Posts