دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Faisal Vawda visits residences of Pak Army martyrs of Karachi Plane crash
faisal vawda

اسلام آباد: دہری شہریت چھپانے پروفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق بدھ کو درخواست پر سماعت کریں گے، میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہاگیاکہ 2018الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، الیکش کمیشن میں فیصل واوڈا نے دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے دہری شہریت چھپا کر اور جھوٹ حلف دے کر بددیانتی کی۔درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ واضح کر چکی کہ نامزدگی فارم جمع کراتے وقت دوہری شہریت چھوڑنے کاسرٹیفکیٹ دینا ضروری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ فیصل واوڈا کو دوہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے،فیصل واوڈا کی ممبرشپ فوری معطل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ریکوری کی جائے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سیکرٹری کابینہ ڈویڑن اور سیکرٹری قانون وانصاف درخواست میں فریق بنایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان درخواست میں فریق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو بطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے، فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے کر کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کرائیں جائیں۔

Related Posts