لاہور:کراچی سے لاپتہ ہونیوالی دعازہرہ نے اپنے والداوردیگرافراد کیخلاف ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست دائرکردی۔
عدالت نے لاہورپولیس اوردیگرفریقین کولڑکی کوہراساں کرنے سے روک دیا۔، دعا زہرہ سیشن کورٹ لاہور پہنچی جہاں اس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان قلمبند کرایا۔
لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں کہا کہ میں پسندکی شادی کی،کسی نے اغوانہیں کیا،شوہرکےساتھ رہناچاہتی ہوں،والدسمیت دیگررشتہ داروں کی جانب سے ہراساں کیاجارہاہے۔
اس سے قبل دعا زہرہ کا ویڈو پیغام بھی سامنے آچکا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ظہیراحمدسے شادی کی ، میرے گھروالے زبردستی میری شادی کسی اورسے کراناچاہتے تھے ، گھروالے مجھے مارتے پیٹتے تھے،کسی نے مجھے اغوانہیں کیا۔
مزید پڑھیں:ایک اور ڈراپ سین، کراچی سے لاپتہ تیسری لڑکی کا بھی نکاح نامہ سامنے آگیا