دعا زہرا کیس، عدالت نے والد کی درخواست خارج کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا زہرا کو کراچی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منتقل کردیا گیا
دعا زہرا کو کراچی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منتقل کردیا گیا

کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری نے دعا زہرا کیس سے متعلق والد مہدی کاظمی کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدلت نے مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کی واپسی کی استدعا پر کیس نمٹاتے ہوئے مہدی کاظمی کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالتِ عظمٰی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ کیس ہمارے دائرہ کارمیں نہیں ہے، لہٰذا میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے مناسب فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔

دعا زہرا کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس منیب اخترنے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کو سول عدالت سے رجوع کرنا چاہیے تھا اگر آپ کوئی ریلیف لینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کیلئے ورک فرام ہوم کی سہولت متعارف کروادی

جسٹس سجاد علی شاہ نے مہدی کاظمی سے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟ ہمیں آپ کے جذبات کا احساس ہے بچی نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اس کے بھی حقوق ہیں۔عدالت نے کہا کہ آپ چھ آٹھ گھنٹے بچی سے مل لیں صبح دس سے دو بجے تک مل لیں۔

جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ آپ اور آپ کی بیگم بچی سے تسلی سے مل لیں پوچھ لیں اس پرکوئی دباؤ ہے یا نہیں، اگر پھر بھی بچی آپ کے ساتھ نہ جانا چاہے تو پھر آپ کیا کریں گے؟

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر اور مہدی کاظمی کے مابین مکالمہ ہوا جس میں دعا زہرا کے والد نے کہا کہ ہمارے ہاں ولی کے بغیر شادی نہیں ہوتی۔

جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ کیا باتیں چل رہی ہیں کہ آپ کا مسلک اور ان کا مسلک اور ہے، ملاقات کے بعد بھی بچی نہ مانی تو کیا کرلیں گے، ہم بچی سے زبردستی نہیں کرسکتے۔

کاظمی کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر درخواست پرعدالت عظمیٰ نے درخواست گزارکے وکیل کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گزشتہ روز ایک اور درخواست دائر کی تھی۔

مہدی کاظمی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ دعا نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانے کا ذکر کیا ہے، دعا زہرا کو میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر جانے سے روکا جائے۔

Related Posts