دعا منگی کی رہائی20 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آنے کا انکشاف

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

کراچی:دعا منگی کی رہائی20 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی جبکہ دعا کی والدہ نے کہاہے کہ بیٹی کی رہائی کیلئے کچھ ادا نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق دعامنگی کے اہلخانہ نے20 لاکھ روپے ادائیگی کے بعد انہیں رہا کرایا، گزشتہ رات 2بجے اہلخانہ اوراغواکاروں کے درمیان رابطہ ہوا اور تاوان کی رقم طے ہونے کے 2گھنٹے کے اندر دعا اپنے گھر پہنچی۔

مزید پڑھیں :دُعا منگی رِہا ہو کر واپس گھر پہنچ گئی، اہلِ خانہ کا تفصیلات بتانے سے گریز

ذرائع کے مطابق دعا منگی 4سے ساڑھے 4کے درمیان اپنے گھر پہنچ چکی تھی ، گھر پہنچنے کی خبر سی پی ایل سی اور دیگر اداروں کو بعد میں دی گئی۔
دوسری جانب دعا کی والدہ نے بتایاکہ دعامنگی گھر پہنچ گئی ہے، ہمیں کچھ نہیں کہنا، بیٹی کی رہائی کیلئے کچھ ادا نہیں کیا، آپ سب کی دعائوں سے بیٹی گھر واپس آئی، دعامنگی کے لیے احتجاج کرنے والوں کی شکر گزار ہوں۔