کراچی: سندھ حکومت نے دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ملزم کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہوا۔
ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل مفرور اغواکار زوہیب قریشی کیسر کی قیمت مقرر کرنے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، آئی جی سندھ کے ذریعے محکمہ داخلہ کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خط میں زوہیب قریشی کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کرنے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی جائے گی۔ جبکہ ملزم کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
زوہیب قریشی اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہوا۔
یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دعا منگی کیس کے فرارمرکزی ملزم زوہیب قریشی نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 21فروری تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں: دعا منگی کیس، عدالت کا ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم