قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا، اجلاس کی صدارت کریں گے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NA Deputy Speaker Qasim Suri resigns

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اتوار کے روز ان خبروں کی تردید کی کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے فوراً بعد قاسم سوری کے استعفیٰ کی خبریں میڈیا پرگردش کرنے لگیں۔

قائم مقام سپیکر قاسم سوری کے آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دورے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے واضح کیا کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا اور وہ پیر کو قائم مقام سپیکر کی حیثیت سے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق سپیکر اسد قیصر نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں دھمکی آمیز خط دکھاتے ہوئے پیشکش کی تھی کہ ”میرے پاس خط ہے اگر کوئی اسے دیکھنا چاہے؟“

انہوں نے کہا تھا کہ ریاست پاکستان کی حفاظت کرنا میرا آئینی فرض ہے، ہو سکتا ہے کہ یہ ایوان کی صدارت کے لیے یہ میرا آخری اجلاس ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ ”میں پاکستان کے آئین کے لیے حلف کا پابند ہوں“۔ ”ہمیں اپنی خودمختاری کے لیے کھڑا ہونا ہوگا”۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات نہ مانے گئے تواستعفیٰ دیدینگے، فواد چوہدری

اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر کی نشست پینل آف چیئر کے رکن ایاز صادق کے پاس تھی، جنہوں نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی۔ اسی دوران قسم سوری کے استعفیٰ کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرنے لگیں۔

Related Posts