کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرم اور مرطوب موسم کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی 54 فیصد تک رہی۔ آئندہ دنوں میں مزید دھوپ کے باعث درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
سردی میں 3 ماہ کیلئے بجلی سستی، حکومت نے ایک یونٹ کتنے کا کردیا؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو کراچی میں صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے حدِ نگاہ متاثر ہوگی۔ بلوچستان کی جانب سے ٹھنڈی ہوائیں کراچی پہنچیں گی، جس سے شہر میں موسم میں تبدیلی آئے گی اور سرد راتوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔
آئندہ چند دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت دن کے وقت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے، اور کشمیر میں شام یا رات کے وقت بادل چھائے رہیں گے اور چند مقامات پر بارش کے ساتھ اونچے پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔ پنجاب کے کچھ میدانی علاقوں میں رات کے وقت درمیانے سے شدید دھند کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں اسموگ برقرار ہے۔
پاکستان میں پھر لاک ڈاؤن لگ گیا، مارکیٹس، دفاتر، تعلیمی ادارے بند
گزشتہ ہفتے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں گرم اور خشک موسم رہا، جس میں کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ دیگر شہروں میں، حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری اور نمی 84 فیصد، ٹھٹھہ میں 40 ڈگری اور نمی 88 فیصد، جبکہ سکھر میں 39 ڈگری اور نمی 83 فیصد رہی۔ اس طرح کے گرم اور خشک موسم کے باوجود، کراچی کے رہائشیوں کے لیے نومبر کے وسط سے ٹھنڈی راتوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔