اسرائیلی بحری جہاز پر بحرہند میں ڈرون حملہ، جزوی نقصان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی بحری جہاز پر بحرہند میں ڈرون حملہ، جزوی نقصان
اسرائیلی بحری جہاز پر بحرہند میں ڈرون حملہ، جزوی نقصان

اسرائیلی بحری جہاز کو بحرہند میں ڈرون حملے کانشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی بحری جہاز کو جزوی نقصان پہنچا ہے، امریکا کی جانب سے ایران پر بحر ہند (انڈین اوشین) کے بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی بحری جہاز پر ڈرون حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ارب پتی کاروباری شخصیت کے بحری جہاز کو مبینہ طور پر ایرانی ڈرون نے بحر ہند میں نشانہ بنایا ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق حملے میں بحری جہاز کو جزوی نقصان پہنچا تاہم جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔ بحری جہاز کو تکونی صورت والے شاہد 136 ڈرون کے ذریعے بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ جہاز سنگاپور بیسڈ ایسٹرن پیسیفک شپنگ کمپنی ’سیمی‘ کی ملکیت ہے جس کا مالک ارب پتی اسرائیلی ایڈان آفر ہے۔

حماس نے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ س سے قبل بحیرہ احمر (ریڈ سی) میں یمن کے قریب سے گزرتے وقت بھی مذکورہ جہاز نے اپنا اے آئی ایس بند کردیا تھا۔

Related Posts