کورونا سے بچاؤ کیلئے راولپنڈی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ دو ماہ کیلئے بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Driving license branch Rawalpindi

راولپنڈی :کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو دو ماہ کے لیے بند کر دیا ہے۔

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھاکہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا۔

احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہیڈ کواٹر سمیت تمام خدمت مراکز میں لائسنسنگ پر مکمل پابندی لگائی گئی شہریوں کے تعاون سے اور حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے ہی اس ان دیکھی وباءپر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دو ماہ بعد پہلے سے زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سہولیات فراہم کی جائیں گی، ںان برانچز میں تعینات تمام ٹریفک اسٹاف کو شہریوں کی خدمت کے لیے سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پابندیوں کے باوجود ملک میں کورونا کی وباء پر قابو نہ پایا جاسکا، وائرس نےمزید 131 زندگیاں نگل لیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5ہزار 112 افراد وباء کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:ایک ساتھی کی برطرفی پر پنجاب بھرکے پٹواروں کااحتجاج، قلم چھوڑہڑتال کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپرپشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5ہزار 112 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ وباء سے متاثرہ 131 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

این سی اوسی کے اعداو شمار کو دیکھا جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 83 اموات پنجاب میں ہوئیں، کورونا سے خیبرپختونخوا میں36 اورسندھ میں 4 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 2،آزاد کشمیر میں 5 اموات ہوئیں۔

Related Posts