پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈراہوگیا،آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنر بیٹرز نے 51سال پرانا ریکارڈتوڑ دیا، میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں بغیر نقصان کے 252رنز بنائے۔

امام الحق 111اور عبد اللہ شفیق 136رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، امام الحق نے پہلی اننگز میں 157اور اظہر علی185رنز بنائے تھے، 476کے جواب میں آخری روز آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 459پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کو آسٹریلیا پر 17 رنز کی برتری حاصل رہی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے سب سے زیادہ 6، شاہین آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اوپنر امام الحق دونوں اننگز میں سنچری سکور کر نے پر پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان کے اسپنر نعمان علی کو میچ کا بہترین بولر قراردیاگیا،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12مارچ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے پانچویں اور روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 7 وکٹ کے نقصان پر 449 رنز سے کیا تاہم پاکستانی بولرز نے کھیل کی شروعات میں ہی کینگروز کو قابو کرلیا،455 کے مجموعے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

ان کے بعد 459 کے اسکور پر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو ایل بی ڈبلیو کردیا،459 اسکور پر ہی نعمان علی نے نتھن لیون کو تین رنز پر پویلین بھیجا اور اس طرح مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 459رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 97رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ڈیوڈ وارنر نے 68، مارنس لبوشین نے 90 اور اسٹیو اسمتھ نے 78 رنز کی اننگز کھیلی،پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے سب سے زیادہ 6، شاہین آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،نعمان علی نے 8 ٹیسٹ میچز میں تیسری بار 5 وکٹیں حاصل کیں تاہم پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا لیکن اس میچ میں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نت نئے ریکارڈز قائم کر دئیے،آسٹریلیا کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 105رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرنے والے پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں اور 250رنز سے زائد کی ساجھے داری بنائی۔

میچ کی دونوں اننگز میں سنچری شراکت کی بدولت پاکستان کے اوپنرز نے 51سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا،یہ 51سال میں پہلا موقع ہے کہ آسٹریلین باؤلرز کے خلاف کسی ٹیم نے دونوں اننگز میں سنچری شراکت قائم کی ہے۔

اس سے قبل 1971 میں انگلینڈ کے جیفری بائیکاٹ اور جان ایڈرچ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا،اس کے علاوہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں محض دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیسٹ میچ میں تین سنچری اوپننگ شراکت اسکور ہوئی ہوں۔

مزید پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پاکستان نے آسٹریلیا کو 459 رنز پر ڈھیر کردیا

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں، امام الحق 111اور عبد اللہ شفیق 136رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

Related Posts