اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم نواز کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ نے ایک دن بھی عام جیل میں گزارا ہوتا تو آپ کو لگ پتہ جاتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ جس جیل میں آپ تھیں، اگر عوام کے سامنے آجائے تو آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا کیونکہ کیٹو ڈائٹ سے لے کر پروٹین اور ایووکیڈو پیسٹ سے آپ کے سینڈوچ بنتے تھے۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ایامِ اسیری میں بھی آپ کو فون مہیا رہا، ائیر کنڈیشنرز دو دو تھے، اگر آپ نے عوام الناس کی طرح بغیر کسی سہولت کے ایک دن بھی عام جیل میں گزارا ہوتا تو آپ کو لگ پتہ جاتا۔
جس جیل میں آپ تھیں اگر عوام کے سامنے آ جائے تو جواب نہ ہو آپ کے پاس۔ کیٹو ڈائیٹ سے لے کر پروٹین اور Avocado پیسٹ سے آپکے سینڈوچ بنتے تھے۔ فون آپکو مہیا رہا۔ اے سی دو دو تھے۔ ایک دن اگر آپ نے عام جیل میں گزارا ہوتا تو آپکو لگ پتہ جاتا۔ https://t.co/zFZUkfdnXp
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 19, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ اگر کسی کو یہ غلط فہمی ہے کہ ہمیں جیلوں میں بڑی سہولیات دی گئیں تو یہ غلط فہمی ہے۔
کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے دوسرے جلسے میں شرکت کیلئے لاہور میں روانگی سے قبل گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کو ہارا ہوا شخص قرار دیا۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم تحریک فیصلہ کن، جو غائب ہے، جلد نظر آئے گا۔مریم نواز