کراچی: سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی (ایس بی ٹی اے) ڈاکٹر در ناز جمال قاضی نے صحت کی خدمات سے متعلق کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے مشتبہ افراد سے خون لینے سے گریز کریں۔
ڈاکٹر در ناز نے کہا کہ کورونا وائرس کسی مریض کے متاثرہ خون کے ذریعے صحت مند فرد میں پھیل سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ایسا ہی ایک معاملہ بیرون ملک بھی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ صرف رجسٹرڈ بلڈ بینکوں کے ذریعہ صحت مند افراد سے کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایس بی ٹی اے نے صوبے کے بڑے اسپتالوں کے احاطے میں رجسٹرڈ بلڈ بینکوں کی فہرستیں نمایاں کی ہیں اور جن لوگوں کو خون کی ضرورت ہے وہ پہلے اس فہرست کی جانچ کریں۔
مزید پڑھیں: میڈیکل سائنس میں انقلاب: بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون نکالنے والا روبوٹ تیار