ڈاکٹر معید یوسف مشیر برائے قومی سلامتی مقرر، عہدہ وفاقی وزیر کے برابرکردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف
افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر برائے قومی سلامتی مقرر کرکے ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا مشیرِ قومی سلامتی مقرر کیا گیا۔ معاونِ خصوصی کو مشیر کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

وفاقی کابینہ ڈویژن کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے تحت ڈاکٹر معید یوسف کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جو مشیرِ قومی سلامتی کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کی وزیرِ اعظم سے منظوری کے بعد ڈاکٹر معید یوسف فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں گے۔ انہیں دسمبر 2019ء میں معاونِ خصوصی کا عہدہ دیا گیا تھا جو قبل ازیں امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس میں ایسوسی ایٹ نائب صدر رہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کر لیا، حماد اظہر کی وزارتِ توانائی کا قلمدان متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کو دے دیا جائے گا۔

 باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزارتِ توانائی کا قلمدان تحریکِ انصاف کی حلیف سیاسی جماعت متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) کو دیا جائے گا، تاحال متحدہ کی طرف سے کوئی مجوزہ نام سامنے نہیں آیا۔ 

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر حماد اظہر کی وزارتِ توانائی ایم کیو ایم کو دئیے جانے کا امکان

Related Posts