نئی حکومت کی تشکیل: ملائشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی حکومت کی تشکیل: ملائشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا
نئی حکومت کی تشکیل: ملائشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا

کوالالمپور: ملائشیاء کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے  اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ان کا استعفیٰ نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔

استعفیٰ دینے کے حوالے سے دو سطور پر مشتمل رسمی بیان میں وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ میں نے اپنے استعفے کے حوالے سے آج دوپہر 1 بجے شاہِ ملائشیاء کو آگاہ کردیا ہے۔

وزیر اعظم مہاتیر محمد کے استعفے کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی جماعت نے بھی اتحادی حکمراں جماعت سے علیحدگی اختیار کر لی ہے جسے اقتدار کی منتقلی نامزد جانشین انور ابراہیم تک منتقل نہ کرنے کی ایک کڑی قرار دیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب  سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلۂ کشمیر پر حمایت کے لیے ڈاکٹر مہاتیر محمد کے شکر گزار ہیں۔

مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 20 روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال بے حد تشویشناک ہے۔ بھارت نے وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ملائشیاء میں اس سے قبل ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرسکا۔ ملائشین وزیر اعظم کا مسئلۂ کشمیر میں حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مسئلۂ کشمیر پر حمایت کیلئے مہاتیر محمد کا شکریہ 

Related Posts