بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر بیربل گینانی کو تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ عظمیٰ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کو کے ایم سی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا حکم نامہ چیف سیکریٹری سندھ نے جاری کیا۔
چیف سیکریٹری سندھ کے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق ڈاکٹر بیربل گینانی کی تعیناتی ایک اہم فیصلہ ہے جبکہ ڈاکٹر بیربل اسی عہدے پر 1 سال سے زائد عرصے تک تعینات رہے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے اور مالی بحران کے باعث انتظامی بحران بھی بڑھ چکا ہے۔ جب تک حکومتِ سندھ خصوصی گرانٹ فراہم نہیں کرتی، تبادلوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔