ڈاکٹر سیمی جمالی کے شوہر ڈاکٹر اے آر جمالی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر سیمی جمالی کے شوہر ڈاکٹر اے آر جمالی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے
ڈاکٹر سیمی جمالی کے شوہر ڈاکٹر اے آر جمالی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

کراچی: کراچی کے معروف پروفیسر اور جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے شوہر ڈاکٹر اے آر جمالی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کردی۔

پروفیسر اے آر جمالی جناح اسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں انسان دوست اور مریضوں کی مکمل نگہداشت کرنے والے ڈاکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

اے آر جمالی کو نجی اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، معروف سرجن اے آر جمالی نہایت شریف اور مخلص انسان ہیں،  سیمی جمالی سے بھی بڑھ کر انسان دوست ہیں۔

جناح اسپتال کے ڈاکٹرز و طبی و دیگر عملے سمیت ملک بھر کے شعبہ طب کے افراد و اعلیٰ شخصیات نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر اے آر جمالی کو صحت کاملہ عطا فرمائے، ڈاکٹر سیمی جمالی نے عوام سے بھی دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا سے مزید 11 اموات کی تصدیق کردی

Related Posts