کراچی میں درجنوں کورونا مریض قرنطینہ مراکز سے بھاگ نکلے، شہریوں میں خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dozens of Corona patients escape quarantine in Karachi

کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے قرنطینہ سے بھاگنے کے بعد شہریوں  میں خوف و ہراس پھیل گیا،محکمہ صحت نے محکمہ داخلہ سے مدد مانگ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف قرنطینہ سینٹرز پر سیکورٹی ناہونے کی وجہ سے کورونا میں مبتلا مریض فرار ہوکر شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل پر سیکورٹی کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا جبکہ سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال پر بھی سیکورٹی نہیں ہے۔

اب بھی قرنطینہ سینٹرز میں دو درجن سے زائد بیرون ملک سے آئے کورونا مریض ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے اومی کرون میں مبتلا شخص سمیت 38سے زائد افراد قرنطینہ سینٹرز سے بھاگ چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سیکورٹی نہ ہونے کے باعث کورونا مریض قرنطینہ سینٹر سے بھاگ جاتے ہیں، اس ئے سیکورٹی بڑھانے کے لیے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سے پاکستان آنے والا کورونا زدہ مسافر کراچی پہنچنے پر قرنطینہ سے فرار ہوگیا، جس کی خبر ملتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:اومی کرون سے کراچی کو کتنا خطرہ، کیا حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن لگائے گی؟

سوات کا رہائشی متاثرہ شخص نیاز علی سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 708کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچا تھا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی ایک پرواز کے مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کورونا مثبت آنے والے مسافر کو ایئرپورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں بنائے گئے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق مسافر نیاز علی کا ائیرپورٹ پر ہی ریپڈ ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا مثبت آیا۔

ایف آئی اے کی مبینہ غفلت کے سبب مسافر ائیرپورٹ کے قرنطینہ ایریا سے فرار ہوا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی گئی لیکن مسافر کو ڈھونڈا نہ جاسکا۔

Related Posts