پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، 93 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX 27 jan
PSX 27 jan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 93.79 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 539.23 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100انڈیکس میں 93.79 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 42ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، آج اسٹاک مارکیٹ میں 5 اعشاریہ 288 ارب روپے کے شیئر ز کی خرید و فروخت کی گئی۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 68.97 پوائنٹس کی کمی سے 19 ہزار 737.88 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 67.28 پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار462.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے ملکی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا تھا اور ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 535 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی جس سے اسٹاک مارکیٹ 43 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر کر 42 ہزار633 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

Related Posts