ڈاؤ یونیورسٹی کاسندھ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان ، اپنے گریڈ یہاں چیک کریں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Dow University announces Sindh MDCAT 2024 results

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سندھ ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا، سندھ بھر سے 38041 درخواست دہندگان میں سے 22366 نے امتحان پاس کیا، پاس ہونیوالوں کی شرح 58اعشاریہ 79 فیصد رہی۔

اوجھا کیمپس کرکٹ گراؤنڈ اور این ای ڈی یونیورسٹی کے امتحانی مراکز میں 12,572 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں سے 6,947 امیدواروں نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ 7941 امیدوار بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سندھ بھر میں بیک وقت کئی مقامات پر لیا گیا، جن میں کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور اوجھا کیمپس، جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، شہید بینظیر آباد میں بلاول اسپورٹس کمپلیکس، لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ اسکول اور سکھر میں آئی بی اے پبلک اسکول شامل ہیں۔

نتائج یہاں دیکھے جا سکتے ہیں:
https://admissions.duhs.edu.pk/mdcat-2024/

28 ستمبر کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پنجاب کے لیے ایم ڈی کیٹ 2024کے نتائج بھی جاری کیے تھے۔ 22 ستمبر کو ہونے والے امتحان میں کل 56,519 امیدواروں نے شرکت کی۔

Related Posts