چہلم کے موقع پر دو دن کیلئے ڈبل سواری بند، حکم نامہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، حیدر آباد، سکھر میں دو دن پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان برقرار رکھنے کے لیے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کردیا۔

انگریزی روزنامے کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ میں 2 دن (19 اور 20 صفر) جبکہ سندھ کے اندرون شہروں میں ایک دن (20 صفر) کو پابندی عائد کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سندھ پولیس اور رینجرز کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 17 ستمبر کو چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اور مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں مذہبی جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا لہٰذا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس موقع پر شرپسندوں کے حملوں سے بچنے کے لیے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی ہے۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچوں، برزگوں، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار، یونیفارم میں ملبوس سیکیورٹی ایجنسیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Related Posts