آزادی مارچ کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan meeting
آزادی مارچ کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہا آزادی مارچ کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا، مہنگائی کے خلاف میرا ساتھ دیں، ذخیرہ اندوزوں نے ملک میں مصنوعی مہنگائی کی ہوئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے آزادی مارچ سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا جس پروزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ فکر نہ کریں۔ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ مہنگائی کے خلاف میرا ساتھ دیں، ذخیرہ اندوزوں نے ملک میں مصنوعی مہنگائی کی ہوئی ہے، ذخیرہ اندوزوں کو کیفر کردار پہنچائیں گے،وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو کہا گیا کہ وہ قومی اسمبلی میں پاکستان میڈیکل اتھارٹی کا بل پاس کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

حکومتی رکن ڈاکٹر رمیشن کمار نے میڈیکل بل کی بعض شقوں پر اعتراض کیا، انہوں نے کہا کہ قانون سازی سے متعلق ارکان پارلیمنٹ کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے، میں بھی ڈاکٹر ہوں مجھ سے بھی مشورہ کر لیتے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

جس پر وزیر اعظم نے ڈاکٹر رمیش کمار کو جھاڑ دیا۔ وزیراعظم نے رمیش کمار کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نشست پر بیٹھیں اور بریفنگ سنیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میڈیکل کے شعبے کو لوگوں نے دکانداری بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے میڈیکل کالج چلا رہے ہیں اور بورڈ کے ممبران بھی ہیں، میڈیکل کے شعبے میں اصلاحات لا کر ان کا قبلہ درست کرنا ہے، یہ لوگ انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، اس میں ملوث لوگوں کےلیے سخت سے سخت سزا تجویز کریں گے، پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کا عمل تیز کیا جائے گا۔

Related Posts