حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔فواد چوہدری کی فضل الرحمان کو وارننگ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔فواد چوہدری کی فضل الرحمان کو وارننگ
حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔فواد چوہدری کی فضل الرحمان کو وارننگ

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ  آپ حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں، ورنہ آپ کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو خود روک رہے ہیں کیونکہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان نے ایسا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز نے کراچی میں امن کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ گورنر سندھ

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان کی خواہش نہ ہوتی تو ان کی ایک کال پر ہم ان کے خلاف کھڑے ہوجاتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان حکم دیتے تو موقع پرستوں کا یہ ٹولہ ملک بھر میں کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ڈھونڈ سکتا تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور نہ سمجھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم اور طالبان حکومت قائم ہوگی۔

انہوں نے 28 اکتوبر کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا  کہ وزیراعظم عمران خان سے نفرت میں اندھے ہوکر کچھ نام نہاد لبرلز اسلام آباد کی جانب رواں دواں انتہا پسندانہ مارچ کی حمایت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم اور طالبان حکومت قائم ہوگی، فواد چوہدری

Related Posts