قربانی کی کھالیں دہشتگردوں کے ہتھے نہ چڑھیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں صرف اُن فلاحی اداروں کو دینے کی ہدایت کی ہے جو پنجاب چیریٹی کمیشن سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہوں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو کھالیں دینا قانونی جرم ہے، اور ایسا کرنے والے افراد دہشتگردی کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی کا سامنا کریں گے۔

محکمے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے مطابق کسی بھی ممنوعہ تنظیم کی مالی مدد جرم کے زمرے میں آتی ہے، چاہے وہ براہ راست ہو یا بالواسطہ۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کھالیں دینے سے قبل ادارے کی رجسٹریشن کی تصدیق کریں، جو سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ان کی دی گئی امداد کسی دہشتگرد تنظیم کے ہاتھوں میں نہ جائے بلکہ مستحق اور جائز افراد تک پہنچے۔

رجسٹرڈ فلاحی اداروں کی مکمل فہرست محکمہ داخلہ پنجاب، پنجاب چیریٹی کمیشن اور نیکٹا کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے، جہاں کالعدم تنظیموں کے نام اور تفصیلات بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

Related Posts