کورونا وائرس سے مقابلے کے دوران فنکاروں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مقابلے کے دوران فنکاروں کو نظر انداز نہ کریں۔صدرِ مملکت
کورونا وائرس سے مقابلے کے دوران فنکاروں کو نظر انداز نہ کریں۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے مقابلے کے دوران جب ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، ہمیں چاہئے کہ اپنے فنکاروں کو نظر انداز نہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نھے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کوویڈ 19 کے دوران فنکار برادری کو نظر انداز نہ کیا جائے جبکہ فنکاروں کو تحفظ دینے کے لیے حکومت ایک جامع منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے وفاقی حکومت مشکل حالات میں امداد، ملازمت اور صحت کا بیمہ (ہیلتھ انشورنس) کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کیلئے پالیسی بھی مرتب کی جائے گی۔

قبل ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی حکومت کے فنکاروں کی بہبود فنڈ کیلئے اسٹیرنگ کمیٹی کے 10ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے 25 کروڑ روپے کا موجودہ فنڈ بڑھا کر 1 ارب کرنے کی تجویز دی گئی۔ 

Related Posts