پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی کے حلقے میں جو گدھے پہلے اسکول کے اندر تھے، انہیں اسکول کے ہی باہر باندھ دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کراچی نے کہا کہ سندھ کے مشیرِ تعلیم، رکنِ سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سعید غنی نے انقلابی ایکشن لیتے ہوئے اپنے حلقے کے سرکاری اسکولوں کے اندر بندھے گدھوں کی جگہ تبدیل کروا دی۔
تحریکِ انصاف کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے سرکاری اسکولوں کے اندر بندھے گدھوں کو نکال کر باہر بندھوا دیا جسے ایڈمنسٹریشن اور فوری ایکشن کہنا چاہئے کیونکہ یہ ہوتی ہے حکومت اور یہ ہوتا ہے احساسِ ذمہ داری۔
سندھ کے مشیر تعلیم رکن سندھ اسمبلی صوبائی وزیر سعید غنی کا انقلابی “ایکشن”۔ اپنے حلقے کے سرکاری اسکولوں کے اندر بندھے گدھوں کو نکال کر باہر بندھوا دیا۔ اسے کہتے ہیں ایڈمنسٹریشن، ایسے کہتے ہیں فوری ایکشن، یہ ہوتی ہے حکومت یہ ہوتا ہے احساس ذمہ داری pic.twitter.com/sd4EDujTsl
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) May 9, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن نے صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کے حلقے میں اسکول میں گدھے باندھنے کا دعویٰ سچ ثابت کردیا ۔
اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کرنے پر صوبائی وزیر سعید غنی اور ان کے حامیوں نے نجی ٹی وی چینل کیخلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا۔
مزید پڑھیں: سعید غنی کے حلقے کے حوالے سے دعویٰ سچ ثابت ہوگیا