پاکستانی فلم ڈنکی کنگ 19نومبر کو چین میں ریلیز کی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کارٹون فلم ڈنکی کنگ 19نومبر کو چین میں ریلیز کی جائے گی
پاکستانی کارٹون فلم ڈنکی کنگ 19نومبر کو چین میں ریلیز کی جائے گی

پاکستانی کارٹون فلم ڈنکی کنگ 19 نومبر کو ہمسایہ ملک چین میں نشر کی جائے گی جبکہ یہ فلم 4 سال قبل پاکستان میں ریلیز کی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھرپور پزیرائی حاصل کرنے والی اینیمیٹڈ فلم ڈنکی کنگ 10 ممالک کے سینما گھروں میں پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

طلسمِ ہوشربا کے افسانوی کردار پر مبنی فلم عمرو عیار آئندہ برس ریلیز ہوگی

ہارون شاہد سحر خان کے ہمراہ نئے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے تیار

جن ممالک میں ڈنکی کنگ ہٹ ہوئی ان میں اسپین، جنوبی کوریا، روس، یونان، ترکی، کولمبیا، ایکواڈور، یوکرین، قازقستان اور متنازعہ خطہ تائیوان شامل ہیں۔

چینی سینما گھروں میں ڈنکی کنگ ایمازون پرائم کی طرز پر انگریزی ڈبنگ کے ساتھ ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی دنیا بھر میں پذیرائی پر ڈائریکٹر عزیز جندانی نے خوشی کا اظہار کیا۔

 ڈنکی کنگ کی چین میں ریلیزفلم کا آخری پڑاؤ ثابت ہوگا۔ ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ڈنکی کنگ کی ریلیز سے  چین میں دیگر فلموں کی ریلیز کا بھی راستہ کھل جائے گا۔

فلم کی کہانی جانوروں کی ریاست آزاد نگر پر مبنی ہے جس کا بادشاہ شیر ریٹائر ہو کر اپنی سلطنت ایک نئے بادشاہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

کہانی اس وقت ایک دلچسپ رخ اختیار کر جاتی ہے جب نئے بادشاہ کے طور پر ایک گدھے کو نامزد کیا جاتا ہے تاہم گدھا جنگلی ریاست آزاد نگر کی بادشاہت کیلئے تیار نہیں ہوتا۔ 

 

Related Posts