طلسمِ ہوشربا کے افسانوی کردار پر مبنی فلم عمرو عیار آئندہ برس ریلیز ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طلسمِ ہوشربا کے افسانوی کردار پر مبنی نئی فلم عمرو عیار آئندہ برس 2022 میں ریلیز کی جائے گی جس کی کاسٹ میں شامل اداکاروں کے نام سامنے آگئے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ کیا آپ ایک جادوئی سرزمین اور خطرناک جنات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:

ہارون شاہد سحر خان کے ہمراہ نئے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے تیار

گھوسٹ بسٹرز سیریز کی خوفناک فلم آفٹر لائف 19 نومبر کو ریلیز ہوگی

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ عمرو عیار نامی فلم پرانے وقتوں کی لڑائی، جنگ و جدل اور قدیم احساسات پر مبنی ہے تاہم اس میں جدید دور کا تاثر بھی ملتا ہے۔

سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ کیا آپ عمرو عیار کی داستان کو فلمی صورت میں دیکھنے کیلئے تیار ہیں؟ یہ نئی فلم 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Simiraheal (@simi_raheal_official)

نئی پاکستانی فلم عمرو عیار کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں جبکہ کاسٹ میں عثمان مختار، فاران طاہر، صنم سعید، علی کاظمی، عدنان صدیقی اور سیمی راحیل شامل ہیں۔

عمرو عیار کی کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں میں ثناء فخر، منظر صہبائی، دانیال راحیل، سلمان شوکت، اسامہ کرامت، اسد چوہدری، عاطف ریحان صدیقی اور دیگر شامل ہیں۔

افسانوی کردار، عمرو عیار کون تھا؟

برصغیر اور ایشیائی ادب میں افسانوی کردار عمرو عیار اور اس کی زنبیل کا تذکرہ جا بجا نظر آتا ہے جس میں کنکر سے لے کر پہاڑ تک دنیا جہان کی چیزیں سما جاتی تھیں۔

تخیلاتی ادب کی کتاب طلسمِ ہوش ربا کے علاوہ عمرو عیار کا ذکر داستانِ امیر حمزہ میں بھی نظر آتا ہے۔ عمرو عیار ذہانت اور طاقت کے ساتھ ساتھ عیاری کیلئے بھی مشہور ہے۔

مجموعی طور پر 14 جلدوں پر مشتمل کتاب طلسمِ ہوشربا کو لکھنؤ کے 5 داستان گو افراد نے مل کر مکمل کیا جس میں سیکڑوں کردار ایک دوسرے سے مربوط نظر آتے ہیں۔