ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ہی ریکارڈ توڑڈالا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

trump
trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ہی دن میں سب سے زیادہ ٹوئٹس اور ری ٹوئٹس کااپناہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

’فیکٹبا ڈاٹ ایس ای‘ کی جاری کردہ رپورٹ کی مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 جنوری 2020 کو امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 25 منٹ تک125 ٹوئٹس و ری ٹوئٹس کیں جو کسی بھی ملک کے صدر کی جانب سے ایک دن میں ٹوئٹس کی سب سے زیادہ تعداد ہیں۔

اس دوران زیادہ ڈونلڈ ٹرمپ نے زیادہ تر وہ ویڈیوز، پیغامات اور تصاویر شیئر کیں جو ان کیخلاف جاری مواخذے کی کارروائی کے خلاف تھیں، اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً ایک ماہ قبل ایک ہی دن میں 123 ٹوئٹس و ری ٹوئٹس کا ریکارڈ بنایاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی امریکی صدر کی صاحبزادی سے ملاقات، پاکستانی خواتین پر گفتگو

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کا صدر بننے سے پہلے ایک دن میں سب سے زیادہ ٹوئٹس و ری ٹوئٹس کا ریکارڈ جنوری 2015 میں بنایا تھا جب انہوں نے 161 پوسٹس کی تھیں جن میں سے زیادہ تر ان کے رئیلٹی شو کے حوالے سے تھیں۔

Related Posts