ڈونلڈ ٹرمپ کا آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛فائل)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاپائے اعظم پوپ پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ آنجہابی پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ شرکت کے لیے ویٹیکن ستی جائیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے ایک مختصر پیغام میں لکھا کہ آرام کرو پوپ فرانسس، خدا اُنہیں برکت دے اور اُن تمام لوگوں کو بھی جو اُن سے محبت کرتے تھے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس، سرکاری و فوجی املاک، بحریہ کے جہازوں اور بیرون ملک امریکی سفارتی مشنوں پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تا کہ پوپ فرانسس کی یاد میں احترام کا اظہار کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ویٹی کن کے درمیان تعلقات میں اکثر تناؤ رہا ہے تاہم ایسٹر کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب  میں ٹرمپ نے کہا کہ پوپ فرانسس ایک اچھے انسان اور محنتی انسان تھے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کیا، جو بائیڈن دوسرے امریکی صدر نے جوکہ کیتھولک فرقے کے پیروکار ہیں

انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس اپنے پیش روؤں کی طرح نہیں تھے، وہ عوام کے پوپ تھے، ایمان، امید اور محبت کی روشنی تھے۔

Related Posts