انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، 216 روپے کا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، 216 روپے کا ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، 216 روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 216 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا جو اس ماہ کے آغاز تک جاری رہا، انٹر بینک میں ڈالر 242 روپے کی بلند ترین سطح تک گیا جس کے بعد اس کی واپسی کا عمل شروع ہوا اور گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلین ٹری سونامی، ملک بھر میں 1.81ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔صدرِ مملکت

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بدعنوانی اور فرائض میں غفلت کے الزامات ثابت ہونے پر اپنے ملازمین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرپشن، بدعنوانی اور فرائض میں غفلت برتنے کے الزامات پر 2 ماہ میں تفتیش مکمل کرلی جائے گی۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کو متعلقہ کیسز کے ریکارڈز فراہم کرنا فیلڈ آفس کے سربراہ کی ذمہ داری ہوگی۔ متعلقہ فیلڈ آفسز کو بھی ریکارڈ فراہمی کا پابند کردیا گیا۔

Related Posts