انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے سستا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا

کراچی: انٹر بینک میں آج بھی ڈالر مزید سستا اور روپیہ مزید مستحکم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں 98 پیسے کی بہتری دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 213 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرول کی قیمت میں 6روپے72پیسے کااضافہ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسا سستا ہونے کے بعد 213 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا جو بعد میں 213.98 پر بند ہوا، جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں مہنگا ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی و ٹی وی میزبان حامد میر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں آپ کو پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی ایک مختصر وضاحت پیش کردیتا ہوں۔

Related Posts