اسلام آباد:قطرائیرویز کی پرواز نمبر کیو آر 632 کے ذریعے دوہا سے اسلام آباد پہنچنے والا امریکی سفارت کار جب اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا اور امریکی سفارتکار کو اسکریننگ کے پراسس سے گزارہ گیا تودوران پراسس امریکی سفارتکار میں کورونا وائرس کی تمام علامات پائی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے امریکی سفارتکار کو جب اسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا تو وہ بھڑک اٹھا اور اسپتال جانے سے صاف انکار کر دیا اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی پر معمور عملے سے بد تمیزی بھی کی۔
سفارت کار نے ریسکیو کرنے والے عملے سے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا‘یو ایس اے ایمبیسی کے عملے اور سفارت کارکا کہنا تھا کہ وہ ایمبیسی میں قائم کیے گئے آئسولیشن سینٹر میں جائیں گے پھر سفارتکار کو ایمبیسی کا عملہ اپنے ساتھ اسلام آباد ایمبیسی لے گیا۔
امریکی سفارتخانے نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہمارے سفارتی اہلکار میں کورونا وائرس کی موجودگی کی رپورٹس سے آگاہ ہیں تاہم ہم سفارتکار کا نام اور دیگر معلومات پرائیویسی پالیسی کے تحت ظاہر نہیں کر سکتے۔
جب کہ ہم ایک اور اہلکار کیسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کی موجودگی کے شبہات سے بھی آگاہ ہیں سفارتی اہلکار میں بیماری کی علامات پائی گئی ہیں۔جبکہ ہم مذکورہ شخص کی بیماری کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی دفترِ خارجہ کی اہم ذمہ داری اپنے ملازمین کی حفاظت ہے‘ہم نے حکومت پاکستان سے مشاورت کرکے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کر رکھے ہیں۔