نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ، دل کی دوسری ادویات شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nawaz-sharif
فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے بریت کے خلاف نیب نے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے سروسز اسپتال میں تیرہویں روز پلیٹ لیٹس سیلز میں اتار چڑھاؤ آیا ہے، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہوکر چالیس ہزار پر آگئی، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کو دل کی دوسری ادویات بھی شروع کروا دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں : نوازشریف کی حالت تشویشناک ، میڈیکل بورڈ کاڈسچارج کرنے سے انکار

سروسز اسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کا بارہ رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کر رہا ہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد چالیس ہزار پر آ گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کے طبی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کئے جائیں گے، آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات سے طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، نوازشریف کو دل اور گردوں کے مسائل کے باعث علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف نے بیرون ملک علاج کروانے پر رضامندی ظاہر کردی

نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے۔

Related Posts