میدانوں اور گھروں کے لان میں ہری بھری اور نرم ملائم گھاس ایک الگ ہی قسم کا دلکش منظر پیدا کرتی ہے، ایسی گھاس پر چلنے والا شخص جسم میں عجیب ہی تازگی محسوس کرتا ہے، لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ جس گھاس پر آپ چہل قدمی کرتے ہیں، اُس کا رنگ ہمیشہ سبز ہی کیوں ہوتا ہے، یہ کسی اور رنگ کی کیوں نہیں ہوتی؟
اس کا جواب یہ ہے کہ گھاس کے اندر ایک سبز رنگ کا روغن ہے جسے کلوروفل کہتے ہیں۔ جبکہ اس کا طویل سائنسی جواب یہ ہے کہ سبز رنگ کا تعلق طول موج اور سیلولر اجزاء سے ہے جسے آرگنیلز اور فوٹو سنتھیسز کہتے ہیں، جنہیں پودے سورج کی روشنی سے خوراک بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
کلوروپلاسٹ کہلانے والے چھوٹے آرگنیلز کے اندر کلوروفل کے مالیکیول پھنسے ہوئے ہوتے ہیں۔ سائنس، انسانیت اور ثقافت کے ایک آن لائن میوزیم WebExhibits کے مطابق، کلوروفل کا ایک مالیکیول اپنے مرکز میں ایک میگنیشیم آئن پر مشتمل ہوتا ہے جو ایک پورفرین سے منسلک ہوتا ہے، یہ ایک بڑا نامیاتی نائٹروجن مالیکیول ہے۔
ویب ایگزیبٹس کے مطابق کلوروفل کا نام یونانی لفظ”کلوروس“ سے آیا ہے، جس کا مطلب ہے “زرد مائل سبز“۔ لیکن یہ آپ کے تازہ کٹے ہوئے لان کو خوبصورت سبز کیسے بناتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ سونگھنے کی حس سے ذائقے کی حس کا کتنا گہرا تعلق ہے؟