کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین بولرز میں شمار ہونے والے شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں کئی ریکارڈز بنائے جو ان سے منسوب ہیں اور مستقبل قریب میں وہ ٹوٹتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔
دنیا کی تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ رکھنے والے شعیب اختر کا کیریئر شان دار رہا ہے لیکن وہ اکثر انجریز کے شکار رہے مگر خطرناک بولنگ میں ریٹائرمنٹ کے وقت بھی کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔
شعیب اختر نے ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری شروع کی اور اپنے زندگی پر کتاب بھی لکھی، اس کے علاوہ اپنا کاروبار بھی شروع کیا مگر وہ اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے مداحوں میں مقبول رہتے ہیں۔ اپنی تیز بولنگ کی طرح کاٹ دار تجزیوں کی وجہ سے وہ میڈیا میں بھی مقبول ہیں۔
شوہر کو چھوڑ کر پاکستان سے بھاگنے والی سیما بھارتی شوہر سے ماں بننے والی ہے
انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق شعیب اختر میں پاکستان کے پہلے اربوں ڈالر کے مالک بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور 2011 میں کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد رئیل اسٹیٹ اور براڈکاسٹنگ کے ذریعے دولت کمائی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک چینل کے پوڈ کاسٹ میں شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان کے امیر ترین شخص بننا چاہتے ہیں اور میں اس حوالے سے مذاق نہیں کر رہا بلکہ سنجیدہ ہوں۔
شعیب اختر اس وقت تبصرہ نگاری کے علاوہ ٹی وی پروگراموں میں میزبان کی حیثیت سے خود کو پاکستان کے امیر ترین کرکٹرز میں شامل کر رکھا ہے اور انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ میں پاکستان کا ڈالرز میں ارب پتی بننے والا پہلا شہری بنوں گا۔
میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی ویب سائٹ دعویٰ کیا کہ شعیب اختر کی دولت تقریباً 15 ملین ڈالر ہے، جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کھیل کر کمایا ہے۔
کرکٹ کے میدان کے علاوہ راولپنڈی ایکسپریس مختلف برانڈز اور ٹی وی شوز سے بھی منسلک رہے ہیں اور ہوشیار کاروباری کی طرح مختلف جگہوں پر سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے اور اس کے علاوہ چند ریسٹورنٹس کے بھی مالک ہیں۔
شعیب اختر نے 1997 سے 2011 کے دوران اپنے کیریئر میں بین الاقوامی سطح پر400 سے زائد وکٹیں حاصل کیں، جن میں سے ٹیسٹ کرکٹ میں 178 اور ایک روزہ کرکٹ میں 163 وکٹیں شامل ہیں۔
ناصر ادیب نے ریما کے بعد بابرہ شریف کی زندگی کے اہم راز کھول دیئے
کرکٹ کی تاریخ کے خطرناک ترین بولرز میں سے ایک شعیب اختر نے تاریخ کی تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ بھی بنایا جس کے ٹوٹنے کے امکانات مفقود ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شعیب اختر کی کمائی کا ذریعہ میڈیا اور برانڈز ہیں تاہم سرمایہ کاری اور ریسٹورنٹس کے مالک ہونے کی خبریں صرف دعوے ہیں اور اس کے ثبوت نہیں ہیں۔
شعیب اختر جس طرح کامیاب فاسٹ بولر تھے اسی طرح ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنی فٹنس کا خیال بھی بہترین انداز میں رکھا ہے اور ان کی فٹنس مثالی ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت پانے والے شعیب اختر کا پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک خوب صورت گھر ہے، جو خوب صورت گارڈن سمیت تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔
شعیب اختر نے 2011 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد 11 نومبر 2014 کو رباب خان سے شادی کی، جوڑے کا پہلا بٹیا محمد میکائیل علی ہے اور جولائی 2019 میں ان کے ہاں دوسرے بیٹے مجدد کی آمد ہوئی۔