بھارت میں نواز شریف کی تقریر پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں، وفاقی وزرا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں نواز شریف کی تقریر پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں، وفاقی وزرا
بھارت میں نواز شریف کی تقریر پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں، وفاقی وزرا

اسلام آباد: وفاقی وزراء کی جانب سے ن لیگ کے قائد نواز شریف کی تقریر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، وفاقی وزراء کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کی فوج پر حملہ کر دیا، بھارت میں نواز شریف کی تقریر پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن کی 34 ترامیم، این آر او تھا، جس کا مقصد نیب کو لپیٹنا تھا۔ اپوزیشن کو یقین تھا کہ فیٹف قانون سازی کے لیے حکومت ہمارے پاس آئے گی لیکن مشترکہ اجلاس میں انھیں سبکی ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سخت لاک ڈاؤن کا درس دینے والے جنوری میں جلسے، جلوس کریں گے۔ اے پی سی کے بعد سب سے زیادہ شادیانے بھارت میں بج رہے ہیں۔ نواز شریف نے اپنی تقریر میں ہر ادارے کو نشانہ بنایا گیا جس سے وہ خائف ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اے پی سی میں فوج پر حملہ کیا گیا۔ نواز شریف کی تقریر کی سب سے زیادہ خوشی بھارتی میڈیا میں منائی گئی۔ بھارت کہہ رہا ہے کہ نواز شریف کی سیاسی واپسی ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میاں صاحب کا کوئی نیا کام نہیں ہے۔ ان کا طرز عمل سادہ ہے کہ اگر ادارہ قابو میں نہیں تو اس کے خلاف جنگ ہے۔ نواز شریف نے کل جوڈیشری کو بھی نہیں چھوڑا۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف قانون سازی کا کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے، لیکن اس کے دوران اپوزیشن نے سوچا اس سے بہتر این آر او کا طریقہ نہیں، اپوزیشن کی 34 ترامیم سیدھی سیدھی بلیک میلنگ تھی، فیٹف قانون سازی کے دوران بھی اپوزیشن کوشکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت فوج اور سول لیڈرشپ مل کر مسائل حل کر رہی ہے۔ کورونا اور ٹڈی دل کے دوران وزیراعظم صوبوں کو ساتھ لے کر چلے۔ پاکستان کے دشمن سمجھتے ہیں کہ فوج اور سول حکومت میں دراڑیں ڈالی جائیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وزارت انفارمیشن نے کل نواز شریف کا خطاب دکھا کر نئی روایات قائم کیں، میں اس کیلئے شبلی فراز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان میں میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے۔میڈیا پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ابو بچاؤ کانفرنس کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ اگر جوڈیشری اور فوج ہمارے ساتھ کھڑے نہیں ہونگے تو ان سے برا کوئی نہیں ہے۔ نواز شریف مے فیئر فلیٹ میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ قوم باہر آئے۔ لیگی قائد جس طریقے سے باہر گئے، غلطی کو تسلیم کرتے ہیں۔

Related Posts