ضلع ویسٹ پولیس کی کارروائی، پولیس اور رینجرز کی وردیوں میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع ویسٹ پولیس کی کارروائی، پولیس اور رینجرز کی وردیوں میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار
ضلع ویسٹ پولیس کی کارروائی، پولیس اور رینجرز کی وردیوں میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی: ضلع ویسٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے یونیفارم اور نام استعمال کرکے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ویسٹ پولیس کے مطابق ملزمان گروہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم اور اسلحہ کا استعمال کر کے “ہاؤس روبری” کے لئے گھر میں داخل ہوتے تھے۔ ملزمان مورخہ 05 مئی 2021 کو بھی رات کی تاریخی میں شہری محمد نعیم کے گھر میں اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے تھے اور گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنایا اور قیمتی زیورات، نقدی اور لائسنس شدہ اسلحہ چھین کر فرار ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ الزام نمبر 472/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 شہری کی مدعیت میں تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔ سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج کی مدد سے حاصل کی گئی تصویروں میں بھی ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی ویسٹ پولیس کے مطابق ملزمان مورخہ 12 جون 2021 کو پولیس کی وردی میں ملبوس شہری ارشاد علی کے گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنایا اور قیمتی زیورات اور 3 لاکھ 60 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 501/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 شہری کی مدعیت میں تھانہ پیرآباد میں درج ہے۔

ایس ایچ او پاکستان بازار نے CCTV فوٹیج کی مدد اور خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے ملزمان گروہ کو گرفتار کیاہے۔ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، پولیس یونیفارم، بیج اور پولیس اور رینجرز کیپس، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہیں۔ ملزمان نے دوران انٹروگیشن اعتراف کیا کہ ایک ہفتہ قبل بھی گبول کالونی میں واقعہ گھر میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ہو کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر  فرار ہوئے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 540/2021 اور 541/2021 درج ہے۔ ملزمان کو مزید مقدمات میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزمان گروہ عادی مجرم ہیں اور ملزم احسن فاروقی قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 482/202 بجرم دفعہ 384/385/419/171/34 تھانہ مومن آباد، مقدمہ الزام نمبر 483/202 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ مومن آباد، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائے گا۔ گرفتار ملزمان میں احسن فاروقی ولد خلیل احمد، واحد ولد جان محمد اور سُہیل خان ولد محمد انور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جمعیت اشاعۃ التوحید کے اکثریتی مدارس  نے وحدت المدارس سے الحاق  کرانے سے انکارکردیا

Related Posts