ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کاروائی، ڈرگ ڈیلر 4 ساتھیوں سمیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کاروائی، ڈرگ ڈیلر 4 ساتھیوں سمیت گرفتار
ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کاروائی، ڈرگ ڈیلر 4 ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک منشیات فروش کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے موچکو کی حدود میں اہم کارروائی کی گئی ہے، جس میں ڈرگ ڈیلر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 8 کروڑ روپے مالیت کی 11کلو آئس، 10 کلو چرس برآمد کی گئی، ماضی میں کبھی اتنی بڑی مقدار میں آئس برآمد نہیں کی گئی۔

جاوید اکبر ریاض کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم محسن سے 10 کلو جبکہ رئیس گوٹھ سے ایک کلو آئس برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران عالمی نیٹ ورک کے ساتھ کام کرنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ڈیفنس کلفٹن میں بھی اُن کے کارندے موجود ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ ملزمان براستہ حب ریور روڈ بلوچستان سے منشیات اسمگل کر کے کراچی لا رہے تھے.انٹرنیشنل مارکیٹ میں برآمدہ منشیات کی مالیت 8 کروڑ سے زائد کی بنتی ہے۔ ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کی ملاقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Related Posts